• news

سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا:گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے تمام قومی ادارے ایک پیج پر ہیں۔  تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے وزیر مملکت پار لیمانی امور علی محمد خان نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی بجائے ان کو آزاد اور مستحکم بنایا جا رہا ہے، اپوزیشن میں ایک نہیں درجن بیانیے چل رہے ہیں، ان سے کوئی خطرہ نہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی انتقام پر نہیں آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے۔  وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا اور ویژن نہیں، عوام حکومت کیساتھ ہیں، آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کی جیت عوام کا حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے، تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان آئینی مدت پوری کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن