گومل یونیورسٹی پولیس کی کارروائی 2دستی بم برآمد، بم ناکارہ بنا دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) گومل یونیورسٹی پولیس نے قریشی موڑ رمضان مارکیٹ سے دو دستی بم برآمد کرلئے، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر برآمد کئے گئے دستی بم ناکارہ بنادیئے۔ ایس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی نے اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا۔