امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘ 4افراد ہلاک
لا س اینجلس(اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ شام کولسا کانٹی میں پیش آیا۔کولسا کانٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ریزرویشن روڈ پر ہائی وے 45 کے قریب کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کے گرکرتباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ انہوں نیکہا کہ حادثے میں مسافروں جائے وقوعہ پر ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے عینی شاہدین سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔