قصور: گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہر اوکاڑہ کے رہائشی نے پھندا لے لیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) عید گاہ روڈ کے رہائشی شیخ وسیم نے پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں درخواست دی میرے ہمسائے وقاص نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پھولنگر مصروف کارروائی ہے۔ اوکاڑہ کے سلیم نے پھندا لے لیا۔ سمبڑیال میں نہر میں کودنے والے نوجوان کی نعش مل گئی۔