اوگرانے گیس کمپنیوںکیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد(نا مہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اٹھارٹی(اوگرا) نے گیس کمپنیوں کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیاہے ،اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 0.69ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے ، اگست میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.60ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکر دی گئی ہے ،جولائی میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت12.91ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.71ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیاگیا اگست میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.63ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی اوگرا نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔