• news

ہنجروال سے 4 بچیاں مبینہ اغوا: آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی 

لاہور (نامہ نگار) ہنجروال کے علاقے سے 4 کمسن بچیاں مبینہ طور پر اغواء ہوگئی ہیں۔ ہنجروال کے رہائشی عرفان کی دو بیٹیاں 10 سالہ بیٹی انعم اور 11 سالہ بیٹی کنیزہ ہمسائے محمد اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین  کے ساتھ میٹرو ٹرین پر سیر کے لئے گھر سے نکلیں۔چاروں بچیاں نمبرداراں چوک سے اورنج ٹرین پر سوار ہوئیں۔ مگر گھر واپس نہیں آئیں۔ شبہ ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے عرفان کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے ہنجروال کے علاقے سے 4 بچیوں کے مبینہ اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزم جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے کہا ہے کہ بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن