پاکستان فٹبال لیگ‘ مقابلے کراچی میںکرانے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن اشفاق گروپ نے ملک میں فرنچائز فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے لیگ کیلئے بین الاقوامی کمپنی سے معاہدہ کرلیا، فرنچائز بیسڈ فٹبال لیگ کو ’پاکستان فٹبال لیگ‘ کا نام دیا گیا ہے، لیگ کا انعقاد کراچی میں کیا جائیگا۔صدر فیڈریشن اشفاق شاہ کا کہنا ہے کہ یورپ کے ٹاپ کلبوں کیساتھ مل کر بین الاقوامی تکنیکی فٹبال پاکستان میں رائج کریں گے۔