• news

خاتون آفیشل کو نوازنے کیلئے نجمہ پروین کو اولمپکس بھیجا گیا ‘خط میں انکشاف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹوکیو اولمپکس میں ناقص کارکردگی دکھانے والی پاکستانی اتھلیٹ نجمہ پروین کے معاملے پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا خط سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ نے نجمہ پروین کو بھیجنے سے منع کیا تھا، وہ شادی کے بعد سے ٹریننگ نہیں کررہی تھیں، سپورٹس بورڈ ان کی فٹنس سے بھی بے خبر تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک آفیشل کا ٹور یقینی بنانے کیلئے نجمہ پروین کو بھیجا گیا۔پانچ جولائی کو اتھلیٹکس فیڈریشن کا پاکستان سپورٹس بورڈ کو لکھا گیا خط سامنے آگیا، خط میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون آفیشل کو نوازنے کیلئے نجمہ کو اولمپکس میں بھیجنا مناسب نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن