بھارت میں دلہن کی پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر دلہن کی عروسی لباس میں پش اپس لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ایک بھارتی دلہن کی ویڈیو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیاہے۔ وائرل ویڈیو میں لال رنگ کے خوبصورت عروسی لہنگے میں تیار دلہن کو زمین پر پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔