ڈراپ سین: پاکپتن کی لاپتہ 4 بہنیں لاہور سے برآمد
لاہور/ پاکپتن (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے پاکپتن سے لاپتہ ہونے والی 4 بہنوں کو لاہور سے برآمد کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 بہنوں کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیا تھا۔ قبل ازیں شاہو موڑ کے محنت کش منظور کی بیٹیوں انم‘ مہوش‘ ثنائ‘ طیبہ جو دوسری سے ایف ایس سی لیول تک کی طالبات تھیں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع آئی تھی۔ ورثاء نے کہا تھا نامعلوم ملزم لے گئے۔ بچیوں نے گھر خط چھوڑا تھا ہم اعلیٰ تعلیم کیلئے گھر چھوڑ رہی ہیں۔ آپ ہمیں پڑھا نہیں سکتے، مقدمہ درج کیا گیا تھا۔