• news

متعدد وارداتیں، جنوبی چھاؤنی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیلز مین زخمی

لاہور(وقائع نگار) ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں نجی کمپنی کا سیلزمین شدید زخمی ہو گیا جبکہ لاہور شہرمیں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے نشاط کالونی میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر گھی کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر کی پک کو روک کر ڈیش بورڈ سے 3 لاکھ نقدی نکال کر فائرنگ کر کے سیلزمین توقیر کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں یونس کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات، ہڈیارہ میں توقیر افضل کے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی و زیوارات ، کاہنہ میں لیاقت سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی ، گرین ٹاون میں ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر الیکٹرک کی دکان سے55ہزار نقدی ،فیصل ٹاؤن میں عبدالغفار سے 60ہزار نقدی و موبائل فون ، لٹن روڈ کے علاقہ میں معظم سے 34ہزار روپ اور موبائل فون چھین لیا کا جبکہ وحدت روڈ، گلبرگ اور ریس کورس سے گاڑیاں جبکہ شادباغ ، رنگ محل ، سمن آباد اور سبزاہ زار سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن