لاڑکانہ: 3 بچے کھیلتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ کے گاؤں پارو ابڑو میں تالاب کے باہر کھیلتے ہوئے 3 معصوم بچے پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تالاب کے باہر کھیلنے والے تین معصوم بچے 5 سالہ خادم، 7 سالہ علی حیدر اور 6 سالہ سوہانہ پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد تالاب کے باہر پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد بچوں کو پانی سے نکالا اور چانڈکا میڈیکل سپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے مرنے کی تصدیق کی۔