مائرہ کیس کا چالان سماعت کے لیے منظور ،عدالت نے ملزموں کو طلب کرلیا
لاہور( این این آئی )ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے کیس کا چالان سماعت کے لیے منظور کرلیا جس کے بعد عدالت نے ملزموں کو طلب کرلیا ہے۔ مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا جس کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر مائرہ قتل کیس چالان پر 48 عتراضات لگ گئے تھے ۔ چالان کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کیلئے سیشن عدالت نے ملزموں کو جیل سے طلب کرلیا ہے۔اوورسیز پاکستانی مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔