• news

 ڈڈھوچہ ڈیم کیس، پنجاب حکومت کو مقامی افراد کیساتھ بیٹھ کرمعاملہ حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ نے ڈڈھوچہ ڈیم کیس میں پنجاب حکومت کو مقامی افراد کے ساتھ مل بیٹھ کرمعاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی سپریم کورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں بینچ نے کی دوران سماعت مقامی افراد کے وکلا کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ پنجاب حکومت زمین کے مارکیٹ کے حساب سے پیسے نہیں دی رہی ۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نوٹیفیکشن کے مطابق ہی زمین حاصل کر رہی ہے جس پر عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ معاملہ کا مل بیٹھ کر حل نکالا جائے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پرپنجاب حکومت کو سائٹ پر کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن