• news

پاک بحریہ کیلئے بننے والے ٹائپ 054 فریگیٹ کی لانچنگ تقریب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی  )پاک بحریہ کے لیے بننے والے ٹائپ 054 فریگیٹ کی لانچنگ کردی گئی پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے تیسرے ٹائپ 054 فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوڈنگ ڑونگھوا شپ یارڈ شنگھائی،چین میں ہواٹائپ 054 فریگیٹ پاک بحریہ کے فلیٹ کے سب سے جدید جہاز ہوں گے جن پر جدید سطح آب، زیر سطح اور فضاء  میں مار کرنے کے ہتھیاروں سے لیس ہوں گے۔ ان جہازوں میں الیکٹرانک وارفیئر، ائیر اور سرفیس سرویلینس اور اکوسٹک سنسرز نصب ہوں گے جو کہ کامبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہوں گے جس سے پاکستان کے بحری دفاع اور پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ ان جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے بحر ہند میں امن، استحکام کے قیام میں مدد ملے گی۔پاک بحریہ نے ٹائپ 054 فریگیٹ کی تعمیر کا معاہدہ چین سے 2017 میں کیا۔ اس کلاس کا پہلا فریگیٹ اگست 2020 میں لانچ ہوا جب کہ دوسرا جنوری 2021 میں ہوڈنگ ڑونگھوا شپ یارڈ شنگھائی میں ہوا۔ اس سیریز کے تیسرے جہاز کی کامیاب لانچنگ پاک چین دفاعی اور سفارتی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن