• news

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ‘ سابق میئر کراچی وسیم اختر  کرونا کا  شکار 

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ وکیل نے قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت  پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کرونا وائرس میں مبتلاہوگئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزمان کیخلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے۔ جس پر عدالت نے شرجیل میمن، قائم علی شاہ اور دیگرکی عبوری ضمانت میں 21ستمبر تک توسیع کر دی اور نیب سے آئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وسیم اختر نے بتایا کہ میں نے دو ماہ قبل کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔
 کرونا کے شکار 

ای پیپر-دی نیشن