• news

کرونا: ماڈل ٹاؤن میں  مسلم لیگ (ن) کا سیکرٹریٹ سیل

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ کرونا کے باعث 140 سے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔ اس کیلئے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ (ن) کا سیکرٹریٹ ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے مسلم لیگ (ن)  کے سیکرٹریٹ کو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل کیا تھا۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ  بخاری نے (ن) لیگ کا مرکزی دفتر سیل کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر سیل کرنا شرمناک حرکت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن