ٹوکیواولمپکس : چین 32گولڈمیڈلز جیت کر سر فہرست
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس گیمزمیں چین میڈلز پوزیشن میں بد ستو ر پہلے نمبر پر ہے ۔ چین نے بتیس گولڈ ‘بائیس سلور اور سولہ برونز میڈؒلز جیت لئے ہیں۔ امریکہ پچیس گولڈ ‘اکتیس سلور اور تئیس برونز میڈلز کیساتھ دوسرے ‘جاپان اکیس گولڈ ‘سات سلور اور بارہ برونز میڈلز کیساتھ تیسرے ‘برطانیہ پندرہ گولڈ ‘اٹھارہ سلور اور پندرہ برونز میڈلز کیساتھ چوتھے آسٹریلیا پندرہ گولڈ ‘چار سلور اور سترہ برونز میڈلز کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ رشین اولمپک کمیٹی نے چودہ گولڈ ‘اکیس سلور اور اٹھارہ برونز ‘جرمنی نے گولڈ اور سلور آٹھ آٹھ ‘سولہ برونز ‘فرانس نے چھ گولڈ ‘دس سلور ‘نو برونز ‘اٹلی نے چھ گولڈ ‘نو سلور اورپندرہ برونز ‘نیدر لینڈز نے چھ گولڈ ‘آٹھ سلور اور نو برونز میڈلز جیت لئے ہیں ۔