• news

11 قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے وطن واپسی کیلئے روانہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔بارش سے متاثرہ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرنے والے گیارہ قومی ٹی 20 کھلاڑی گیانا سے پاکستان واپس آنے کیلئے روانہ ہو گئے، تمام کھلاڑی 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب پاکستان پہنچیں گے۔11 کھلاڑی بارباڈوس سے براستہ لندن رات 12 بجے لاہور پہنچیں گے، ان کھلاڑیوں میں عماد وسیم، محمد حفیظ، شاداب خان اور شرجیل خان شامل ہیں۔عثمان قادر، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر اور ارشد اقبال کی بھی وطن واپسی شیڈول ہے۔ فخر زمان، اعظم خان اور صہیب مقصود بھی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن