• news

چینی ریٹ نوٹیفکیشن معطل کرنے کی اپیل مسترد، درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے چینی کا ریٹ مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،، عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کر کے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے اور شورٹی بانڈز کے عوض شوگر ملزکیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شوگرز ملز مالکان کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں عدالت نے درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت کا کین کمشنر کو شوگر ملز کی چینی کی سپلائی کا ریکارڈ مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے چینی کی 89. روپے پچاس پیسے قیمت مقرر کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد  کر دی۔ درخواست گزار وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سننے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم کے باجود ہمیں سنا ہی نہیں گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن