حکومت کا ایل این جی خریداری کو مزید شفاف بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے ایل این جی خریداری کو مزید شفاف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق وزیر توانائی کی طرف سے پی ایس او اور پاکستان ایل این جی بورڈز کو تجاویز جاری کر دی گئی ہیں۔ ان تجاویز میں وزیر توانائی نے ہدایت کی ہے کہ پی ایس او ایل این جی کی خریداری کے لئے پی ایل ایل کی طرح لائحہ عمل اپنائے۔ پی ایس او بورڈ ایل این جی بڈ قبول کرنے یا مسترد کرنے سے قبل مشاورت کرے۔