• news

کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کا عدالت میں اقبال جرم 

 کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے  کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوگئی کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ مقامی عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق  کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم زاکر عرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن