• news

لوکل باڈیز مشاورتی کمیٹی میں محمود الرشید کو بھی رکن لیا جائے: پرویزالٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیاتی اداروں کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوکل باڈیز مشاورتی کمیٹی میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو تجویز دی ہے کہ اس کمیٹی میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کو بھی بطور رکن شامل کر لیا جائے تاکہ لوکل باڈیز کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو جلد آگے بڑھایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن