اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس، ملزم دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
اسلام آباد (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں گرفتار ملزم ابراہیم خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے تفتیش کیلئے ریمانڈ کی استدعا کی ۔