• news

ریپ: قصور میں بچے اور خاتون کو ہو س کا نشانہ بنادیا گیا

قصور+ پیرمحل (نمائندہ نوائے وقت+ نا مہ نگار) قصور میں بچے اور خاتون سے زیادتی جبکہ پیر محل میں ایک اور خاتون ہوس کا نشانہ بن گئی۔ ساندہ کلاں کے رہائشی محمد اسمعیل نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں درخواست دی ہے کہ میرا بیٹا فیصل محمود بکریاں چرانے کے لیے باہر گیا ہوا تھاکہ ملزم شبیروہاں آیا اور میرے بیٹے سے زبردستی بدفعلی کی ہے ۔قصور کے نواح الہ آباد کی رہائشی شہناز بی بی نے پولیس تھانہ الہ آباد میں درخواست دی ہے کہ میرا دوسرا شوہر عبدالغفارنے اپنی سوتیلی بیٹی فرح بی بی سے زناء کیا ہے ۔ ادھر شورکوٹ روڑ پر واقع گا ئوں 319 گ ب میں اوباش مظہر نے مبینہ طور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے (ن) کو اپنی ہوس کا نشا نہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خا تون کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن