عمران کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ جج کی عدالتی تعطیلات کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے شہباز شریف کے وکلاء سے عمران خان کے جواب پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر رکھے تھے۔