نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وکلاء نے مختلف کیسوں کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی۔