• news

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی  کی ضمانت میں پرسوں تک توسیع 

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) سیشن کورٹ نے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے حسان نیازی کی جانب سے دائر کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ حسان نیازی کی جانب سے 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن