پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 8 اگست کو ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا21 واں اجلاس 8 اگست کو ہوگا، اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے قائم کردہ آزاد اور مستقل انسانی حقوق کمیشن کا وفد خصوصی طور پر شرکت کرے گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اوراسلامی تعاون تنظیم کے آزاد اور مستقل انسانی حقوق کمیشن کا 12 رکنی وفدخصوصی طور پر شرکت کرے گا جبکہ کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے۔