ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت جج کی چھٹی کے باعث ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں زیر سماعت ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی۔ گذشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ نے اپیلوں پر سماعت کرنا تھی لیکن جسٹس محسن اختر کیانی کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔