• news

شہداء قوم کے ہیرو و فخر، قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: رحمان ملک

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کے ہیرو و فخر ہیں۔ جنکی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی  جائیں گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے موقعہ پر پولیس کے شہداء و انکے بہادر اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ شکست و ذلت دہشت گردوں، سفاک قاتلوں و جرائم پیشہ عناصر کا مقدر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن