• news

نواز اور شہباز شریف کا ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ کا بیانیہ واضح: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں 10 بیانیے ہوں یا100 بیانیے، حکومت (ن) لیگی بیانیوں پر شور کر کے مہنگائی کے طوفان سے نظریں نہیں ہٹا سکتی۔ معیشت کی تباہی میں حکومت خود ملوث ہے۔ بجلی گیس اور پٹرول سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آج ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ چینی اور آٹا کمشن کدھر ہے؟ پی ٹی آئی حکومت کو صرف اپنی اے ٹی ایمز کی فکر ہے عوام کی کوئی فکر نہیں، جھوٹی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ معطل ہو چکا ہے۔ شہباز شریف پر الزامات لگانے والے آج ان سے معافیاں مانگ رہے ہیں اور کیس واپس لینے کی منتیں کر رہے ہیں۔ پریس  کانفرنس میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس وقت جھوٹے ووٹ چور آئین شکن ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف کا بیانیہ بالکل واضح اور ایک ہے جو کہ ووٹ کو عزت دو کا ہے۔17 اگست کو مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کرپشن پیپر جاری کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن