• news

بھارتی حکومت نے ٹویٹر کو میرا اکاؤ نٹ بند کرنے کی درخواست دی : رحمان ملک 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کے گھر میں ان کی زیرصدارت یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک  تقریب منعقد ہوئی جس میں حریت رہنما عبدالحمید لون، راجا خادم حسین، محمد شفی ڈار، زاہد صافی، غزالہ حبیب خان، ہائقہ خان و دیگر شریک  ہوئے۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے حریت رہنماں کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی بھارتی احکامات کی کاپی احتجاجا جلائی، تقریب میں بھارت مظالم کیخلاف مذمتی قرارد بھی منظور کی گئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہم شہدائے کشمیر کو ظلم اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قرارداد  میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی افواج کے انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اور بھارتی جیلوں میں محصور حریت رہنماں کو فوری رہا کیا جائے۔ اس موقع پر رحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی حکومت نے ٹویٹر کو درخواست دی ہے کہ رحمان ملک کا اکائونٹ بندکیا جائے انہوں نے کہا بھارتی حکومت اپنی مظالم چپانے کے لئے ہر خربہ استعمال کر رہا ہے، رحمان ملک حکومت بتائے کہ دو سالوں میں کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے مظالم کیخلاف کیا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن