اسلاموفو بیا کیخلاف ملکر کام کرینگے؛ سنجرانی، ایرانی صدر کا ارتفاق
تہران(صباح نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایرانی نومنتخب صدر ابراہیم ریئسی سے یہاں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صادق سنجرانی نے ابراہیم ریئسی سے گوادر، تربت، پنجگور اور مکران ڈویژن کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کردی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے درپیش حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایرانی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ایران میں پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے اور اقتصاد ی تعلقات کے استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیروں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیروں کی حق خود ارادیت کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔