• news

وادی تیراہ، خیبر میں فائرنگ، ایف سی کے 2جوان ، پولیس اہلکاروڈرائیور شہید

پشاور (نیٹ نیوز) ضلع خیبر اور ضلع کرم کی سرحد پر فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملے میں دو جوان شہید ہو گئے۔ ایف سی خیبر پی کے  کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لئے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی جس سے دو جوان شہید ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو منتقل کیا۔ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب خیبر  کے ٹیڈی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کلیم اللہ شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ڈرائیور انداز گل ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر ٹیڈی بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن