کشمیر کو محض یوم استحصال منانے سے آزادی نہیں دلوائی جا سکتی:شاداب رضا نقشبندی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو محض سال بعد یوم استحصال منانے سے آزادی نہیں دلوائی جا سکتی۔حکومت اپوزیشن سمیت پوری قوم کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر یکجا ہونا ہوگا۔بھارتی جارحیت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے۔عالمی برادری اقوام متحدہ او آئی سی کو مل کر مقبوضہ کشمیر کے مستقبل اور آزادی کا فیصلہ کرنا چاہے۔بھارت کی درندگی نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔۔ان خیال کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمد شاداب رضا نقشبندی نے مقبوضہ کشمیر یوم استحصال کے دوسال مکمل ہونے کے موقع پر کیا۔