جنرل سیکرٹری سنی تحریک زاہد حبیب کے چھوٹے بھائی کی نماز جنازہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری کے چھوٹے بھائی شاہد قادری کی نماز جنازہ ادا کردی گی۔نماز صاحبزادہ پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں صاجبزادہ پیر محمد دائود رضوی،سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، سردار محمد طاہرڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری ،علامہ محمد ذکاء اللہ رضوی،حافظ محمد طاہر رضا قادری،صاحبزادہ محمد عطاء اللہ رضوی،محمد جاوید بٹ،عطاء الرحمن خان صافی،انجمن طلبہ اسلام کے چوہدری شازب چٹھہ، غلام دستگیر خان سمیت دیگر اہم سیاسی مذہبی رہنماوں اور تاجروں نے بھی شرکت کی۔جبکہ آج مورخہ بروز جمعہ جامع مسجد نوری قمرالااسلام محلہ علی پورہ میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائیگی۔