فیروز والا: مرکزی عزاداری جلوس ڈی پی او کا دورہ امامیہ کالونی
فیروزوالا (نامہ نگار)ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ نے یوم عاشور کے مرکزی عزاداری جلوس امامیہ کالونی کے روٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اے ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اویس ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس چدھڑ ایس او فیروزوالہ شاہد رفیق کے علاوہ عزاداری جلوس کے منتظمین اور شیعہ اکایرین کے ہمراہ تھے۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ میکانزم، شرکا، جلوس کی سکیورٹی ، پارکنگ او دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔