• news

تھانہ گلبرگ‘گارڈن ٹائون کے ایس ایچ اوز انسپکشن کے دوران غائب 

لاہور(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے مانیٹرنگ یونٹ نے پولیس حکام کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے تھانہ گلبرگ اور تھانہ گارڈن ٹائون کی اچانک مانیٹرنگ کے بعد رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ انسپکشن کے دوران دونوں تھانوںمیں ایس ایچ اوز موجود نہ تھے جبکہ شکایات کے ازالے کے لئے آنے والے سائلین کی سہولت کیلئے بھی کوئی موثر اقدامات دکھائی نہ دئیے۔ تھانوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدآمد نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ تھانوں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی رینج بھی تھانوں کے محدود حصوں تک تھی۔ مانیٹرنگ یونٹ نے رپورٹ میں سفارش کی کہ لاہور کے تھانوں میں بہتری لانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن