ایکسائز کی کارروائی ‘منشیات فروش گرفتار‘درجنوں لیٹر شراب برآمد
لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل رضوان اکرم شیروانی کے احکامات اورڈسٹرکٹ ایکسائزآفیسر فیصل سندھوکی ہدایات پر انسپکٹر سید قمرحسن زیدی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے والٹن روڈ پرکارروائی کر کے موت کے سوداگر فیصل نذیر کو گرفتار کر لیا اور قبضے سے 28 شراب کی بوتلیں اور 30لٹر دیسی شراب کا کین برآمد کر لیا۔ ملزم کیخلاف فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرا دیاگیا ہے ۔ایکسائز انسپکٹر سید قمر حسن زیدی نے کہا کہ منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔