مستفیض الرحمان کو کھیلنا مشکل : ایشٹن ایگر
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی سپنر ایشٹن ایگر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کو کھیلنا مشکل ہے ۔ وہ سلو ڈلوری کرانے کے ماہر ہیں ‘سلو ڈلیوری پر شارٹ کھیلنا بہت مشکل ہو تا ہے ۔ وہ بہت اچھے فاسٹ بائولر ہیں ۔ ان کا سلو ڈلیوری پھینکنا بہت اچھا ہے ۔ ان کی ویڈیوز دیکھی جائیں ا ن کے ایکشن اور انگلیوں کے تال میل سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کسی مہارت سے سلو گیند پھینکتے ہیں ۔ یہ بہت اچھی مہارت ہے ۔