پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا ۔پاک جرمنی کے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے پاک بحریہ کے جہاز پر تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور امیرالبحر کی جانب سے جرمنی کے عوام بالخصوص جرمن بحریہ کیلئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔