• news

قصور: لڑکی کے اغوا، اجتماعی زیادتی پر 3 ملزموں کو سزائے موت ، ایک بری

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور بااختیار جج جینڈر بیس کیسس کورٹ سجاول خاں نے تھانہ بی ڈویژن میں درج سال 2019ء میں دوشیزہ کے اغواء اور ملزمان کی طرف سے زبردستی گینگ ریپ کرنے کی پاداش میں مقدمہ میں ملوث تین ملزمان شمعون مسیح ولد عنایت مسیح، جاوید عرف چاند عرف کالو، ہارون مسیح عرف شیبی ولد بوٹا مسیح کو استغاثہ کی طرف سے جرم ثابت ہونے پر تینوں کو مجموعی طور پر سزائے موت اور مبلغ 2/2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مقدمہ کے چوتھے ملزم یونس کو شک کی بناء پر بری کر دیاگیا۔ استغاثہ کے مطابق چاروں ملزمان محلہ عیسیٰ نگر قصور کے رہائشی ہیں، نے محلہ مفت پورہ کے رہائشی مستری اسلم کمبوہ کی 13/14سالہ بیٹی منیبہ بی بی کو اغواء کیا اور ملزم جاوید عرف چاند مسیح کے گھر لیجا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور بحالت بیہوشی باہر لیجا کر پھینک دیا تھا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی۔ جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو بری کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن