حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کی تقریبات کا آغاز کرونا کے باعث رسومات محدود
پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 779 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ کرونا کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے رسومات کو محدود کیا گیا ہے۔ پہلے دن صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ اور سیکرٹری اوقاف نے رسومات ادا کی کیں اور زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات بھی تقسیم کیے گئے۔ کرونا وباء کے باعث عرس تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ عرس رسومات میں دیوان فیملی کے افراد اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ زائرین کی آمدورفت روکنے کے لیے دربار کو عام زائرین کے لیے بند کر دیا گیا۔