شیو سینا کی جانب سے پھر زیر قبضہ کشمیر میں حالات کی خرابی کا اعتراف
اسلام آباد ( عبداللہ شاد) مہاراشٹر میں برسراقتدار شیو سینا کی جانب سے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں حالات کی خرابی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں لکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر (مقبوضہ)کی صورتحال جوں کی توں ہے اور عام شہریوں کی ہلاک کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، وادی کشمیر میں روزانہ خونریزی ہو رہی ہے اور بے گناہ کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ اداریے میں مزید لکھا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے اور کشمیر کو تقسیم کرنے کے باوجود صورتحال میں کوئی فرق نہیں آیا، یہ بھارت کی وزارت داخلہ کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔ شیو سینا کے ترجمان اخبار نے مزید لکھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر دل دہلا دینے والی ہے، اس طرح کی تصویریں شام، مصر، صومالیہ اور افغانستان میں ہونیوالی تباہی کے بعد آتی رہی ہیں۔