• news

مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے،چین

بیجنگ (کے پی آئی) چین نے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت تنازعہ کشمیر کا مناسب اور پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 5 اگست 2019 ء کو آرٹیکل 370 اور 35-A  کو منسوخ کرنے کے بھارت کے اقدام کے دو سال مکمل ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ’’مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف  واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا  ایک مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا  اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت مناسب اور پرامن حل نکالا جائے‘‘۔ ترجمان نے کہا کہ  امید ہے کہ  دونوں ممالک تنازعات کو باہمی بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کریں گے  اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن