• news

شمالی وزیرستان، چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)شمالی وزیرستان میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پی کے کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران پاک فوج کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے ہیں۔ فورسز کا دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔ شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے ہے پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
 

ای پیپر-دی نیشن