اختر آباد: محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی 20 من مضر صحت گوشت برآمد‘ 4 ملزم گرفتار
اخترآباد (نامہ نگار)لائیو سٹاک ٹیم کی دو مختلف مقامات پر کارروائی بیس من سے زائد مضر صحت گوشت پکڑ لیا گیا،چار ملزم گرفتار کر لئے ،گوشت ہوٹلوں اورجیلوں میں فروخت کیلئے لے جایاجارہاتھا، مبینہ رپورٹ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک اوکاڑہ کی ٹیموں نے آفیسر حق نوا ز کے احکامات کی روشنی میں اوکاڑہ اور پل جوڑیاں جی ٹی روڈ، علاقہ علی پور محلہ، کریارام پر کارروائیاں کرکے بیس من سے زائد مضر صحت بدبودار گوشت کیری ڈبہ سمیت پکڑ لیا اور مجموعی طور پر چار ملزمان اشرف ،باغ علی ،خرم امین وغیرہ کو گرفتار کرلیا۔