اساتذہ کوسپیشل الائونس کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری ،3ماہ کے بقایا جات ملیں گے
ملتان(خصوصی رپورٹر)اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کی طرف سے وضاحتی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تمام اساتذہ کو سپیشل الاؤنس ملے گا۔25فیصد الاونس کے لئے بجٹ اکائونٹ جاری کردیا گیا ہے۔اس ہیڈ میں یہ رقم اب سب کی تنخواہوں میں جاری کی جائے گی۔یہ کوڈ ہیڈ نہ ہونے کی وجہ سے جون جولائی کی تنخواہوں میں 25فیصد شامل نہ ہوسکا تھا یکم ستمبر کو ملنے والی تنخواہ میں 25 فیصد جون ،جولائی اور اگست تین ماہ کا بقایا جات کے ساتھ ملے گا اور تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ10فیصد ماہ جولائی و اگست دو ماہ کا بھی ملے گا۔