• news

کامیاب جوان پروگرام ، نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا ایک اور سنگ میل عبور 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے 13 ہزار نوجوانوں میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر لی ہے۔ مردان کے رہائشی نوجوان مہران علی نے 35 لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا ہے،نوجوان نے قرض کی رقم سے اپنا خواب کیسے پورا کیا؟۔ سربراہ کامیاب جوان  پروگرام عثمان ڈار نے ہفتہ کو  مردان کے نوجوان کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کی۔  جس میں  مہران علی نے کہا کہ مردان میں قائم اپنے میڈیکل کالج میں جدید کورسز شروع کرنا چاہتا تھا لیکن وسائل کی کمی کے باعث یہ خواہش پوری نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے  ایک ماہ میں 35 لاکھ روپے کا قرض مل گیا۔رقم سے اپنے کالج میں جدید کورسز شروع کر کے نئے اساتذہ بھرتی کئے ہیں۔  مہران علی نے مزید کہا کہ مردان میں موجود فارماسسٹ اور انتظامی عملے کو بھی ملازمت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا   کہ میں وزیر اعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں  جنہوں نے  کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کا موقع دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن